the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹوں پرپابندی کی وجہ سے پیدا کرنسی بحران کے بعد مرکزی حکومت کے خلاف مورچہ کھولنے والی ممتا بنرجی ہندی بیلٹوں میں وزیر اعظم مودی کا مقابلہ کرنے کیلئے اب ہندی زبان پر عبور حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔
دارجلنگ میں نیپالی اور مدنی پور میں سنتھالی زبان بول کر عوام کا دل جیتنے والی ممتا بنرجی ہندی بیلٹ میں وزیر اعظم مودی کے خلاف اپنی مہم کوپراثر کرنے کیلئے ہندی زبان پر مکمل عبور حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔اگلے عشرے میں ممتا بنرجی کرنسی بحران پر لکھنو اور پٹنہ میں عوامی ریلی سے خطاب کرنے والی ہیں ۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی اس کیلئے ایک ہندی ٹیچر کی مدد لے رہی ہیں اور اپنے ساتھ ہندی ۔بنگلہ ڈکشنری بھی ساتھ میں رکھ رہی ہیں ۔ نوٹ بندی کے خلاف مورچہ کھول دینے والی ممتا پی ایم مودی کا مقابلہ کرنے کے لئے اب سیکھیں گی یہ زبان
حال ہی میں ممتا بنرجی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ 1984سے دہلی میں رہتے ہوئے آرہی ہیں ۔ممبر پارلیمنٹ ،مرکزی وزیر رہنے کی وجہ سے ہندی



بولنا سیکھ لیا تھا مگر 2011میں بنگال کا وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ہندی بولنے کی پریکٹس میں کمی آگئی ۔اس کی وجہ سے میری ہندی کمزور ہوگئی۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی اپنی شاعری کی کتاب ہندی میں لارہی ہیں ۔اس سے قبل ان کا مجموعہ کلام اردو زبان میں آچکا ہے ۔اس کے علاوہ 2013میں شایع ہونے والی ممتا بنرجی کی سوانح عمری میری سنگھرس پر یاترا کا ہندی ترجمہ بھی ہورہا ہے ۔
ہندی اخبار سن مارگ کے ایڈیٹر و ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر وویک گپتا ممتا بنرجی کی ہندی تقریر کی تیاری میں تعاون کرتے ہیں ۔16نومبر کو ممتا بنرجی نے ہندی میں ٹویٹ کیا تھا اور اس میں دہلی کے آزاد مارکیٹ میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کے ساتھ مشترکہ ریلی کا اعلان کیا گیا تھا ۔اس کے بعد انہوں نے اپنی کئی ٹویٹ ہندی میں کرکے وزیر اعظم مودی کی تنقید کی تھی۔ دیگر بنگالی لیڈروں کے مقابلے ممتا بنرجی کی ہندی زبان کی صلاحیت بہتر ہے اور وہ آسانی سے ہندی میں تقریر کرلیتی ہیں او ر وہ اپنی تقریروں میں علامہ اقبال کے اشعار کو بھی پڑھتی ہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.